نواز شریف کی پاکستان سے آئے لیگی رہنماؤں سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف کی پاکستان سے آئے لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور محترمہ مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔ 

 قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ 
جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔