وفاقی حکومت نے خسارے کے شکار 10 اداروں کی فہرست جاری کردی

وفاقی حکومت نے خسارے کے شکار 10 اداروں کی فہرست جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی حکومت نے 10 منافع بخش اورخسارے کے شکار 10اداروں کی فہرست جاری کردی ۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی 100.8 ارب روپے منافع جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی108.5 ارب روپے خسارے کے ساتھ سرفہرست ہے۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے مالی سال 2020ء میں پاکستان پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ49.4 ارب روپے کے ساتھ دوسرے،نیشنل بینک 30.6 ارب کے ساتھ تیسرے ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ29.8 ارب کے ساتھ چوتھے ،نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ28 ارب کے ساتھ پانچویں ،پورٹ قاسم اتھارٹی15.4 ارب کے ساتھ چھٹے ،نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی9.3 ارب کے ساتھ ساتویں،پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ6.3 ارب کے ساتھ آٹھویں ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی6.08 ارب کے ساتھ نویںجبکہ پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ6.02 ارب منافع کے ساتھ دسویں نمبرپر رہی۔

دوسری طرف نیشنل ہائی ویز اتھارٹی94.3 ارب خسارے کے ساتھ دوسرے ،ریلوے50.2 ارب کے ساتھ تیسرے ،سکھر الیکٹرک پاور کمپنی40.8 ارب کے ساتھ چوتھے،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز36.7 ارب کے ساتھ پانچویں ،سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ21.4 ارب کے ساتھ چھٹے، پاکستان سٹیل ملز20.6 ارب کے ساتھ ساتویں ، حیسکوو17.7 ارب کے ساتھ آٹھویں،پاکستان سٹیٹ آئل14.8 ارب کے ساتھ نویں اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی14.6 ارب کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔