مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام کے لئے ایک اور بری خبر آ گئی  

آٹا،تھیلا،دس کلو،چکی مالکان،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے آٹے کے دس کلو کے تھیلے کی قیمت چھ سو پچاس روپے مقرر کردی مگر مارکیٹ میں آٹا سستا نہ ہوسکا۔بازار میں آٹا اب بھی دس کلو آٹا 12سو روپے کا فروخت ہورہا ہے۔ چکی مالکان نے گندم کی سستے داموں دستیابی کا مطالبہ کردیا۔ 

 سندھ حکومت کے آٹا سستا کرنے کے احکامات نظر انداز۔حکومت سندھ کی جانب سے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 650 روپے مقرر کردی گئی،مگر کراچی میں آٹا اب بھی 1200 روپے فی تھیلا فروخت ہورہا ہے، چکی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گندم دستیاب نہیں ہے، آج کی خریداری بھی ایک ہزار روپے سے اوپر ہے۔ اتنی مہنگی خریداری کے بعد سستا فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر آٹا سستا مل سکتا ہے۔ مگر جب تک فلور ملز کے ساتھ ساتھ چکی اور مارکیٹ میں گندم فراہم نہیں کی جائے  گی، اس وقت ریٹیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں کمی نہیں ہوسکتی۔