‘پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی’

PDM
کیپشن: PDM
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہا ہے، پہلےخزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فرانس سےبغل گیر اوراسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے،شیخ رشید

حکومت کی جانب سے ریڈ رون سیل کرنے کے حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔شہباز شریف کی کابینہ سے متعلق سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔

آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے مزید لکھا کہ مصنوعی اقتدار بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی ، بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہوجائے گا۔