پاک انگلینڈ دوسرا ٹی 20میچ، قیدیوں کی وین اسٹیڈیم پہنچنے کی وجہ سامنے آگئی

پاک انگلینڈ دوسرا ٹی 20میچ، قیدیوں کی وین اسٹیڈیم پہنچنے کی وجہ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے غیرمعمولی اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔

جمعرات کو سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قیدیوں کو لے جانے والی 5 گاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم طلب کیا گیا۔سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ کے دوران ممکنہ طور پر ہلڑ بازی، دخل اندازی یا بدمزگی پیدا کرنے والے شائقین کو سلاخوں کے پیچھے میچ دکھانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بغیر ٹکٹ نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے والے شائقین کو بھی میچ ختم ہونے کے وقت تک جیل کی گاڑی میں قید رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر انکلوژر میں امن و امان کا مسئلہ بنانے والوں کو بھی جیل کی گاڑیوں میں قید کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کے روز کا ٹکٹ اور اصلی شناختی کارڈ رکھنے والے شائقین کو ہی پارکنگ سے شٹل میں بیٹھنے دیا جائے گا، سکیورٹی حکام کی جانب سے اسٹیڈیم کے گیٹوں پر رش سے بچانے کے لیے شائقین کو وقت سے پہلے پہنچنے کی آفر دے دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer