برطانوی ٹیم پاکستان نہ آنے سے کیا کوئی قیامت آ گئی؟گورنر پنجاب

governer punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو کیا ہوا ،نہ آئے،کیا کوئی طوفان آگیا ، قیامت آگئی?۔

 ان کا کہنا تھا  کہ ہر طرف ایسے ماتم کیا جارہا ہے ،جیسے کوئی بڑا ظلم ہوگیا، کچھ نہیں ہوا اگر ٹیم نہیں آئی، ہمیں یہ رونا دھونا بند کرنا چاہے۔ان کاکہناتھا جب ٹیمیں آتی ہیں تو ہمارے بزنس مین سب روتے ہیں۔ سڑکیں بند ہوجاتی ہیں اکانومی کو نقصان پہنچتا ہے۔

  واضح رہے کہ قبل ازیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی آفر پر دوٹوک جواب دے دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ نیوٹرل وینو پر ہم نہیں جائیں گے، وینیو پاکستان ہی رہے گا ۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا  تھا کہ حریف ٹیم کے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آئی سی سی کے فورم پر ایسے معاملات کا حل ڈھونڈیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ ہم اندر سے ٹوٹ جائیں لیکن ہم نے پریشر برقرار رکھنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ آئی سی سی کی میٹنگ کا کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ اپنے حساب سے گول پوسٹ بدل دیا جاتا ہے، دہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔

 چیئر مین پی سی بی نے کہا ہے کہ زیادتی جب بھی ہو تو اپنا موقف سب کے سامنا رکھنا چاہیے۔ بلاک بنے ہوئے ہیں، ایک نے پل آؤٹ کیا، دوسرے نے بھی کردیا، آگے بھی ہوسکتے ہیں۔ ہمیں اس معاملے کو بلاک کے ذریعے اور قانونی طور پر اٹھانا ہوگا۔ہم صرف اپنا موقف رکھیں گے، کسی سے الگ نہیں ہونا چاہتے۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے، مجھے خود بھی اچھا نہیں لگتا یہ بتانا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت کتنے دباو میں ہے۔