ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول تبدیل

examination hall file photo
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)ایم بی بی ایس امتحانات/شیڈول تبدیل،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم بی بی ایس کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا،امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کی منظوری بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کے اجلاس میں دی گئی،کوویڈ-19 کے باعث میڈیکل کالجز میں کلاسز کا شیڈول بھی متاثر ہوا،نئے امتحانی شیڈول کے مطابق میڈیکل کالجز سلیبس مکمل کرواسکیں گے۔

فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 21 دسمبر کی بجائے 11 جنوری سے شروع ہوں گے،سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 4 جنوری کی بجائے 11 فروری سے شروع ہوں گے۔تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 7 دسمبر کی بجائے 25 جنوری،فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 23 نومبر کی بجائے 4 جنوری  جبکہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات یکم فروری کی بجائے 25 فروری سے شروع ہوں گے۔
‏