امریکی پائلٹ کی کمال مہارت، فضا میں بطخ کا خاکہ بنادیا

US Pilot-duck sketch
کیپشن: US Pilot-duck sketch
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ماہر پائلٹ نے فضا میں بطخ کے بچے کا خوبصورت خاکہ بنا دیا۔

ہوائی جہازوں کی پروازوں اور آمد و رفت کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ماہر پائلٹ نے فلوریڈا کے ساحلی شہر فورٹ لاڈر ڈیل سے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 37 منٹ پر سیسنا طیارے کی پرواز نمبر این 8642 یو کے ذریعے اُڑان بھری۔

جنوری 1976ء میں پہلی اڑان بھرنے والے 45 سال پرانے سیسنا 150 ایم طیارے نے فورٹ لاڈر ڈیل اور اموکلی ایئر پورٹس کے درمیان 1 گھنٹے 42 منٹ تک پرواز کی، اس دلچسپ پرواز کے دوران طیارہ 5500 سے 6800 فٹ کی بلندی پر 150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتا رہا، پرواز کے اختتام پر یہ ماہر پائلٹ طیارے کے ذریعے فضا میں بطخ کے بچے کا خاکہ ڈرا کر چکا تھا، پونے 2 گھنٹے کی پرواز کے بعد یہ طیارہ اموکلی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer