موسیقار روحیل حیات پی ایس ایل سیون کا حصہ بن گئے

Rohail Hyatt
کیپشن: Rohail Hyatt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے لیجنڈری موسیقار روحیل حیات پی ایس ایل سیون کا حصہ بن گئے ۔  پشاور زلمی  کا ترانہ تیار کریں گے

پشاور زلمی  کے اعلامیے کے مطابق  روحیل حیات پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کے نئے ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہے  جو  پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحان ، پاپ میوزک ، میوزک فیوژن اور پاکستان کے معروف میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے ذریعے پوری دنیا کے میوزک لورز کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، یادرہے روحیل حیات پاکستان کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ روحیل حیات کا کہنا تھا کہ  انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ جیسے ایونٹ کو اپنی  تخلیقی صلاحیتوں اور زلمی پلیٹ فارم سے سپورٹ کریں گے۔