افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ڈوب گئی:فواد چودھری

fawad chaudhry information minister
کیپشن: fawad chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہو گئی۔  بھارت نےافغانستان میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری کی مگرقسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  افغانستان کی سابق حکومت کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔ اشرف غنی افغانستان سے رات کے اندھیرے میں فرار ہوئے۔ اشرف غنی کےدوست سے پوچھا کہ کیا کرنا ہے تو کہا معلوم نہیں۔

 پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے اچھے تعلقات کی بات کی۔ بھارت کی موجودہ قیادت پاکستان سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔  پاکستان کو کمزور بنانے کے لیے کئی ممالک نے مل کر سازش کی۔ پاکستان ہر سازش کے بعد مضبوط ملک بن کرا بھرا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  کا افغانستان میں طالبان کی حکومت  سے متعلق کہناتھا کہ  پاکستان پرامن افغانستان کاخواہاں ہے۔ افغانستان میں جامع حکومت ہوگی تو لڑائی جھگڑے نہیں ہوں گے۔ کراچی اورگوادرکوبراستہ مزارشریف تاشقند سے ملائیں گے۔