پاکستان کیلئے تھائی لینڈ سے بڑی خبر

Thailand visa advisory
کیپشن: Thailand
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا، لاہور سمیت ملکی کے دیگر شہروں سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے نئی ایڈوائزی جاری کردی گئی۔

لاہور سمیت ملکی کے دیگر شہروں سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے خوشخبری، تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ تھائی لینڈ سفارتخانے کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگری کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی۔ 

مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، فوکیٹ، سموئی اور سنڈوکس سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے سے متعلق ٹوئرزم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔کورونا کے باعث تھائی لینڈ نے سفری پابندی عائد کی تھی، کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔