گراں فروشوں کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری

New DC Omar Sher Chatha
کیپشن: New DC Omar Sher Chatha
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، گراں فروشوں کیخلاف سخت ایکشن  کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران  نے شرکت کی . ڈی سی لاہور نے ناجائزنافع خوروں دوکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کا حکم دیدیا۔ ڈی سی لاہور  عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ  گراں فروشی پر پنجاب حکومت کی زیروٹالرینس ہے ،  لاہور کو ناجائز منافع خور مافیہ کے رحم ورم پر نہیں چھوڑ سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ  ، گراں فروشوں  کوبھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جائے. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا مزید کہنا تھا کہ  ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ضلعی انتظامیہ لاہور کو آٹا سیل پوائنٹس کی لسٹ بھی مہیا کرے گی.ریکارڈ مینٹین کیا جائے گا کہ کتنا آٹا کس دکان پر آیا ہے.

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا  پرائس کنٹرول کے حوالے سخت کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات  کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ  گراں فروشی پر کریک ڈاؤن کیا جائے،لاہور کو ناجائز منافع خور مافیہ کے رحم ورم پر نہیں چھوڑ سکتا۔