سہیل شاہین اقوام متحدہ میں افغان طالبان کے سفیر نامزد

Suhail Shaheen
کیپشن: Suhail Shaheen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے  ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنےکا مطالبہ کیا اور   ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزدکیا،  طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لیے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے  جبکہ کمیٹی میں امریکا، چین اور روس شامل ہیں،  اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملے پربیٹھک کا امکان نہیں اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ  اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer