بابر اعظم کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

بابر اعظم کے مداحوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے ایکشن میں ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق بابراعظم انگلش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے،بابراعظم قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، بابراعظم سنٹرل پنجاب ٹیم کی قیادت کریں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ عماد وسیم چار اکتوبر کو وطن واپس آئیں گےتینوں کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کے لیے انگلینڈ میں ہی رک گئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer