حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دے دی

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی کابینہ نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دے دی،مرگی ،کالا موتیا،گائنی اور کینسر کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ایمرجنسی استعمال کی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس پر  انوکھی منطق  بھی پیش کر دی۔مہنگائی کےدور میں عوام پر ایک اورظلم، وفاقی کابینہ نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات، کینسر، امراضِ قلب، بلڈ پریشر، مرگی، کالا موتیا اور گائنی کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
بلڈ پریشر کی دوا ہائیڈروزیں، سی ٹوزولومائیڈ ڈراپس اور ٹیبلٹس، مرگی کی دوا کاربامازپائن، فیروسمائڈ انجکشن، گائنی کی دوا میگنیشیم سلفیٹ، کینسرکےعلاج کی دوا ہائیڈروکسیوریا، امراض قلب کی دوا نائٹروگلسرین سمیت 94 ادویات اور انجکشن کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔

اس پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے انوکھی منطق پیش کی اور بولےان ادویات کی قیمتیں کئی عرصے سے نہیں بڑھائی گئیں تھیں۔ کابینہ اجلاس میں بعض رجسٹرڈ ادویات کی رجسٹریشن کی تجدید بھی کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer