ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کیلئے بری خبر

 ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مالی سال کےپہلےاڑھائی ماہ کے رعائتی پریڈکے دوران 4لاکھ گاڑی مالکان نے ٹوکن ٹیکس اداکردیئے۔9 لاکھ سے زائد گاڑی مالکان کی جانب سے تاحال ٹیکس ادائیگی نہ کی جاسکی ۔ڈائریکٹر ایکسائز کی جانب سے پارکنگ ایریاز،پلازوں کی پارکنگ سمیت دیگرایریازمین ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں پرآگاہی اورحتمی نوٹسز چسپاں کرنےکیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13لاکھ سے زائدایسی گاڑیاں ہیں جن کے مالکان ٹوکن ٹیکس اداکرتے ہیں جن میں 80 فیصدسے زائدگاڑیاں لاہور میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کالائف ٹائم ٹوکن ٹیکس وصول کیا جاتاہے۔

اسی حوالے ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے رواں سال اب تک 4لاکھ گاڑی مالکان کی جانب سے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی گئی ہے جس سے 3ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔رعائتی پیریڈکے آخری 8روز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیلئےآگاہی نوٹسز مارکیٹس اور پلازوں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر چسپاں کریں گے۔

یکم اکتوبر سے شہربھر میں ٹیمیں ناکہ بندی کریں گی اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے جائیں گے جبکہ بڑی ڈیفالٹر گاڑیوں کوجرمانہ کرکے بندکیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer