ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،6سالہ بچہ جاں بحق

 ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،6سالہ بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) نشتر کالونی میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،حادثے میں 6 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے ٹرک ڈرائیورں غفلت موت باٹنے لگی ہے،آئے روز ٹریفک حادثات کا ہونا معمول بن چکا۔ نشتر کالونی کے علاقے میں رات گئے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 سالہ معصوم ایان یاسر زندگی کی بازی ہار گیا،حادثے میں موٹرسائیکل چلانے والا شہری بھی شدید زخمی ہوا جسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer