نابینا افراد نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نابینا افراد نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) نابینا ڈیلی ویجز ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 14اکتوبر کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا گزشتہ چار سال سے احتجاج کررہے ہیں، سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے ہمیں بس جھوٹی تسلیاں ہی دی ہیں۔   

نابینا افراد کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 سال سے احتجاج کرتے آرہے ہیں، اور چند ماہ قبل چئیرنگ کراس پر دھرنا دیا تھا، دھرنا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر قانون کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم ہوا تھا، اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلے تو حکومتی اراکین کی طرف سے جھوٹے دلاسے دیئے گئے۔

وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر صحت نے مستقل روزگارکی یقین دہانی کرائی تھی، مگر اب ڈیلی ویجزز ملازمین کو تنخواہ دینے کی بجائے انہیں بے روزگار کیا جارہا ہے۔ نابینا افراد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کیا گیا تو 14 اکتوبر کو سڑکوں پر نکلیں گے۔