وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورےپرآج لاہورآئینگے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورےپرآج لاہورآئینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ) نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی تیاریاں، وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے، کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے، وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی, وزیربلدیا ت عبدالعلیم خان بلدیاتی نظام کے حوالے سے مرتب شدہ ابتدائی مسودہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے,حکومت کے سو دن کے ایجنڈے کے حوالے سے اب تک کیا پیش رفت ہوئی اس پر بھی بریفنگ دی جائے گی.

علاوہ ازیں وزیراعظم پولیس میں اصلاحات اور اسے سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کے لیے ناصر خان درانی سے بھی ملاقات کرکے مجوزہ تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer