لاہور میں بارش کے بعد موسم سہانا

لاہور میں بارش کے بعد موسم سہانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ، شہر بھر میں سیاہ بادلوں کے ڈیرے،گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
کلمہ چوک، ماڈل ٹاؤن اور کینال روڈ پر تیز رفتار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،گرمی سے مرجھائے ہوئے چہرہ کھل اٹھے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، بارش کے بعد کلمہ چوک، ماڈل ٹاؤن اور کینال روڈ پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سست روی کا شکار ہوگئی۔جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پکنک پوائنٹس کا رخ کرلیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب واسا کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث پیش آنے والے حالات کا بندوبست کیا جائے۔