ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیم سپورٹس کی فتح کیساتھ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا اختتام

فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا اختتام, جلو ایف سی، فیم فٹ بال اکیڈمی اور افشاں کلب نے بھی دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

فیم سپورٹس کی فتح کیساتھ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

 ریڈرز فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں فیم سپورٹس نے میزبان ریڈرز ایف سی کو کانٹے کی ٹکر میں ایک گول سے مات دی ۔ ہوم سائیڈ کوئی گول سکور نہ کرسکی ۔ ریڈرز کلب گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جلو فٹ بال کلب نے پاک لینڈ ایف سی کو پانچ ایک سے شکست دی ۔

 ٹاون شپ یونائیٹڈ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں فیم اکیڈمی نے اریج کلب کو باآسانی ایک کے مقابلے چھ گول سے زیر کیا۔ آر اے بازار فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں باٹا ایف سی نے بلز کلب کو شکست دی ۔ اس میدان پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں افشاں کلب نے گڑھی شاہو کو دو صفر سے ہرا دیا۔