سٹی42: نویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
آج کراچی کے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 9th گریڈ (جماعت نہم) کے سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں
کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 9th گریڈ (جماعت نہم) کے سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلانبورڈ کے چئیرمین غلام حسین سوہو نے ایک نیوز کانفرنس مین کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی دستاویزات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660 سٹوڈنٹس رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511 سٹوڈنٹس امتحانات میں شریک ہوئے۔ داخلہ بھیجنے کے بعدغیر حاضر رہنے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 2ہزار 149 نکلی۔کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا
ایک لاکھ پچہتر ہزار 511 سٹوڈنٹس میں سے تمام مضامین میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37ہزار 350رہی۔
چھ مضامین میں 18ہزار 185، پانچ مضامین میں 7ہزار 690، چار مضامین میں 4ہزار 398، تین مضامین میں 2ہزار 462، دو مضامین میں 1ہزار 338 اور ایک مضمون میں 1 ہزار 375امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔
جنرل گروپ ریگولرکا رزلٹ
اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 15ہزار 954امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 14 ہزار984 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 970 امیدوار غیر حاضر رہے۔ جنرل گروپ ریگولر میں 5 پرچوں میں 5ہزار 886، چھ پرچوں میں 2ہزار204، پانچ پرچوں میں 986، چار پرچوں میں 512، تین پرچوں میں 292، دو پرچوں میں 166 اور ایک پرچے میں 148امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب57.17 فیصد رہا۔
جنرل گروپ پرائیویٹ کا رزلٹ
جنرل گروپ پرائیویٹ میں 5ہزار 46امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،4ہزار 689 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 357امیدوار غیر حاضر رہے۔ پرائیویٹ جنرل کے ساتوں پرچوں میں 2ہزار 263،چھ پرچوں میں 1ہزار126،پانچ پرچوں میں 539، چار پرچوں میں 309،تین پرچوں میں 166، دو پرچوں میں 90 اور ایک پرچے میں 114امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی ساتوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب 48.26 فیصد رہا۔ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں کامیابی کا تناسب 54.38 فیصد رہا۔