سٹی 42: مغلپورہ میں نوجوان شہری کاشان کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار ہوگیا آلہ قتل پسٹل برآمد ہوئی ۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن کے مطابقملزم اورمقتول دونوں آپس میں دوست تھے۔ملزم نے معمولی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔
مقتول کاشان نجی ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔مرکزی ملزم کے ساتھی کو پہلے ہی پولیس نےگرفتار کر کے حوالات جوڈیشل کر دیا گیا۔ملزم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،