ویب ڈیسک : سرنڈر پالیسی کے تحت شکار پور پولیس لائن میں منعقدہ تقریب میں کچے کے 65 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
سرنڈر پالیسی تقریب میں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کی فہرست جاری کردی گئی، جس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں ضلع کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور کے 65 ڈاکو شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس تقریب میں ڈاکوؤں کا جمع کروایا گیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا، جس میں کلا شنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 50 سے زائد کچے کے ڈاکوؤں نے آج خود کو قانون کے حوالے کردیا۔