ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو کچل کر فرار ہونے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

شہری کو کچل کر فرار ہونے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے علاقے گجر پورہ میں شہری کو کچل کر فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق جی ٹی روڈ پر چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بائیک سوار شہری زخمی ہوگیا، دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم ایکسیڈنٹ دیکھ کر موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم آنے سے پہلے ڈولفن ٹیم نے ممکنہ طور پر شہری کو طبی امداد دی، حادثہ پیش آنے سے شہری شکیل کی ٹانگ فریکچر ہو گئی، جس کے بعد زخمی کو فوری طور پر 1122 کے ذریعے ریسکیو کروایا گیا۔ 

حادثہ رکشہ ڈرائیور کی ریش ڈرائیونگ ، ون وے کی خلاف ورزی سے حادثہ پیش آیا۔ رکشہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار رکشہ ڈرائیور نواز کو کارروائی کیلئے تھانہ گجر پورہ کے حوالے کردیاگیا ۔