وقاص عظیم : پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سی ای او کی تنخواہ میں تقریباً 400 فیصداضافےکا انکشاف ہواہے،دستاویز کے مطابق سی ای او فرمان اللہ زرکون کی تنخواہ 5 لاکھ سے بڑھاکر24 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔
فرمان اللہ زرکون کو سالانہ 10 تنخواہیں بطور بونس دینے کی سہولت بھی دی گئی ہے،انہیں ستمبر 2022 میں 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا۔
دستاویز کے مطابق بورڈ نے ایس او ای ایکٹ کے تحت تنخواہ بڑھانے کی منظوری فروری 2023 سے دی تھی،انہیں تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی گئیں، پی آر سی کی جانب سے ایک گھر بھی فراہم کیا گیا۔
دستاویزکے مطابق فرمان اللہ زرکون کو اپنا اور بیوی بچوں کا میڈیکل الاؤنس دیا گیا،اس کے علاوہ انہیں دو گاڑیاں اور 500 لٹر پیٹرول کی سہولت بھی دی گئی۔
دستاویز کے مطابق فرمان اللہ زرکون کو تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ کی چھٹی اور دو کلب کی ممبرشپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
ایس ای سی پی نے فرمان اللہ زرکون کی تنخواہ اور مراعات کی انکوائری شروع کر دی ہے۔