ورلڈ کپ2023: بھارت کی نیوزی لیںڈ کو شکست، کوہلی سینچری نہ بناسکے

ورلڈ کپ2023: بھارت کی نیوزی لیںڈ کو شکست، کوہلی سینچری نہ بناسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افضل بلال:   آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لیںڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،بھارت نے 274 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،وہرات کوہلی 95 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 بھارت کی جانب سے ہدف کا پراعتماد آغاز کیا گیا تاہم روہت شرما 46 رنز جبکہ شبمن گل 26 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کو مضبوط سہارا دیا اور ہدف کی جانب بڑھتے چلے گئے،وہرات کوہلی نے 6 چوکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے قریب تھے تاہم وہ میٹ ہنری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس دوران شریاس ائیر اور کے ایل راہول نے بھی ان کا ساتھ دیا جبکہ جڈیجا نے بھی جیت یقینی بنانے کے لیے 39 رنز کا اضافہ کیا اور ناٹ آئوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 2 جبکہ میٹ ہنری،ٹرینٹ بولٹ اور سینٹنر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا، نیوزی لینڈ کو بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہا،اوپنر کون وے اور ول ینگ بالترتیب 0 اور 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔رون رچندرا اور ڈیرل مچل نے اپنی ٹیم کو مضبوط سہارا فراہم کیا،رون رچندرا 75 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

 ڈیرل مچل پانچ چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔بھارت کے محمد شامی نے پانچ اور کلدیپ یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا

 بھارت کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ ہاردک پانڈیا اور شاردول ٹھاکر ٹیم میں شامل نہیں،محمد شامی اور سوریا کمار کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

 نیوزی لینڈ کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہتے تھے، کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔