حسن علی: سابق وزیر اطلاعات فواہد چوہدری دوبارہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کے پاس لوٹ گئے۔
فواد چوہدری کی اتوار کے روز جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے اس ملاقات میں جہانگیر ترین کے ساتھ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالہ سے بات چیت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد اب دوبارہ سیاست میں سرگرم ہو رہے ہیں اور وہ استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم پر بھرپور انداز میں سامنے آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
