بڑی خبر؛ عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد

Imran Khan, disqualify
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کا معاملہ ، گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی۔

 قراردادِ مذمت  میں بیان کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ اور عوام کی آواز دبانے کی سازش ہے،پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں بری طرح ناکام ہوئی،پی ڈی ایم آئندہ انتخابات میں شکست کے واضح آثار دیکھ کر عمران خان کو سیاست سے نکالنے کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہے،عوام اور گلگت بلتستان کا مقتدر ایوان الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیاتھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer