پیناڈول کی گولیاں مارکیٹ سے غائب ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

Panadol Tables
کیپشن: Panadol Tables
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دوا ساز کمپنی جی ایس کے پاکستان نے پیناڈول کی گولیاں اور بچوں کیلئے سیرپ بنانے بند کر دیئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں قلت پیدا ہوئی۔ 

جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجرفرحان ہارون نے  وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پیناڈول ٹیبلیٹس، پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کے لیے سیرپ بنانا بند کر رہے ہیں۔ 

خط میں کہا گیا کہ موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کر دیا۔

 جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجر نے خط میں لکھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں، حکومت ڈریپ کی منظور شدہ قیمت منظور کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے۔