دلہن کااردو ، انگریزی گانے پر رقص؛ ویڈیو منظر عام پر

Bride dances to 'Pappu can't dance'
کیپشن: Bride dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،شادیوں میں ہونے والےمضحکہ خیز واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں, شادی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دلہن کو اپنی سہلیوں کے ساتھ اردو، انگریزی گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت میں شادیاں کسی ڈرامے یا ڈانس کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہیں، دلہا دلہن اور ان کے دوست احباب شادی سے قبل خود کو اس دن کسی تفریحی کے لئے تیار کرتے ہیں،انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہن کو اپنی سہلیوں کے ساتھ بالی ووڈ کی فلم'جانے یاتونہ جانے' کے گانے 'Pappu Can’t Dance' پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دلہن بنی لڑکی کا نام کومل کپور ہے جو کہ سٹیج پر ڈانس اسٹیپس کررہی ہے جبکہ دیگر لڑکیاں بھی ہمراہ ہیں جنہوں نے سنہری رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے،ویڈیو کے کیپشن میں یہ الفاظ تحریر ہیں کہ" دلہن دلہا کے دستخطی اقدامات کررہی ہے" ساتھ دلہن کو ٹیگ بھی کیا گیا۔

قبل ازیں اس سے ملتی جلتی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن نے دلہے سمیت سب کوحیران کردیا تھا، شادی کی تقریب میں دلہا اور دیگر مہمان دلہن کا انتظار کررہے تھے جیسے ہی دلہن انٹر ہوئی تو دلہے کو دیکھا کر مشہور گانے" میرے سیاں سپر سٹار" ڈانس شروع کردیا، دلہن کے رقص کو سب سے سراہا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer