شہزادے کے عین دبئی پر کافی کے مزے

Dubai Prince Fazza Drinking coffee
کیپشن: Prince Fazza
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس میں وہ ’’عین دبئی پہیّا پوڈ‘‘کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں۔
دنیا کے سب سے اونچے اور سب سے بڑے اس پہیے کو جمعرات کے روز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ شیخ حمدان سوشل میڈیا پر جن کی شناخت  ’’فز 3‘‘ یا "فضہ" بھی کہا جاتا ہے، باقاعدگی سے اپنی مصروفیات ،مہم جوئی، سفر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئرکرتے رہتے ہیں۔ اس انسٹاگرام  ویڈیو میں شیخ حمدان ایک پوڈ کے اوپر بیٹھے کافی کا گھونٹ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 شیخ حمدان سب سے اونچی پوڈ کے اوپربیٹھے تھے۔ ویڈیو میں جے بی آر اسکائی لائن، دبئی پام اور بلیو واٹر آئی لینڈ کو بھی فلمایا گیا تھا۔

250 میٹر سے زیادہ بلند عین دبئی (یا دبئی آئی) امارت کی ایک نسی شناخت بن جائے گی جس پر سیاح بلندی پر کھانا کھا سکیں گے، جشن یا تقریبات منانے والوں کے لیے  بھی مختلف خصوصی پیکجز متعارف  کرائے جائیں گے جو ظاہر ایک یادگار بن جائیں گے۔