آریان خان کی گرفتاری، شاہ رخ اور اہلخانہ نےبڑافیصلہ کرلیا

Shahrukh Khan
کیپشن: Shahrukh Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے باعث شاہ رخ سمیت ان کے اہل خانہ نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کرلیا۔

شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے ان کے گھر 'منت' کا ماحول کافی ویران سا ہے جب کہ گوری خان اور شاہ رخ کو بیٹے کے گھر لوٹ آنے کا بے صبری سے انتظار ہے، گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ممبئی کی سینٹرل جیل میں بیٹے آریان سے ملاقات کی جو آریان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک ان کی بیٹے سے پہلی ملاقات تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان کی رہائی نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان اور ان کے اہلخانہ نے اس سال دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے،  شاہ رخ اگلے ماہ 2 نومبر کو اپنی سالگرہ بھی نہیں منائیں گے اور وہ اپنے مداحوں سے درخواست کریں گے کہ ان کی سالگرہ کے روز وہ اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان کی رہائی تک گھر میں ملازمین کو میٹھا بنانے سے روک دیا ،گوری خان نے گھر کے تمام ملازمین کو حکم دیا ہے کہ جب تک آریان خان کی جیل سے رہائی نہیں ہوتی گھر میں میٹھا نہیں بنے گا۔

واضح رہےکہ 13 نومبر کو آریان خان کی سالگرہ بھی ہے جس کے پیش نظر اگر آریان کی ضمانت منظور نہیں کی جاتی تو انہیں اپنی سالگرہ کا دن بھی جیل میں ہی گزارنا پڑے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer