ڈرفٹنگ کرنے پر 10 لاکھ جرمانہ ہوگا

1 million rial Drifting will be fined on drifting in saudia arabia
کیپشن: Drfting cars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سعودی وزارت داخلہ  نے  کار  ڈرفٹنگ کرنے پر جرمانے کی انتہائی حد 10 لاکھ ریال تک  بڑھادی۔
  سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیاہے کہ  پہلی بار گرفتار ہونے والے کو 20 ہزار ریال کا جرمانہ کیا جاتا ہے دوسری بار گرفتاری پر جرمانہ 40 ہزار ریال جبکہ تیسری بار 60 ہزار اور چوتھی بار 10 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہےـ
 سعودی نوجوان نسل  میں سڑکوں پر خطرناک کار  ڈرفٹنگ کے رجحان کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کی گئی ہےـ  ڈرفٹنگ کے دوران سنگین حادثات رونما ہو چکے ہیں جس  میں متعدد نوجوان جاں بحق اور ان کے خاندان کی زندگیاں  ہمیشہ کے لئے بد ل گئیں۔


ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں میں گاڑی کی مقررہ گنجائش سے زائد افراد کو سوار کرنے پر 900 سے ایک ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے جبکہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر 5 ہزار سے 6 ہزار ریال تک کا چالان کیا جاتا ہےـ

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر