میٹرو بس سروس تاحکم ثانی بند

Metro Bus Service
کیپشن: Metro Bus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایت پر پہلے جزوی پھر مکمل میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔ 

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہدایات پر آپریٹرز کی جانب سے میٹرو بس سروس کے آپریشن کو محدود کردیا گیا تھا۔ میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جارہا ہے جبکہ ایم اے او  سے شاہدرہ تک سروس معطل رکھی گئی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث سروس کو آج محدود پیمانے پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جین مندر پر مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم جماعتوں کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے باعث سروس محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قبل ازیں یتیم خانہ چوک پر احتجاج کے باعث اورنج لائن سروس بھی مکمل طور پر معطل ہے۔