پی سی بی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، نئے ٹیسٹ کپتان کیلئے غور شروع

پی سی بی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، نئے ٹیسٹ کپتان کیلئے غور شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مصباح الحق کے چیف سلیکٹرکاعہدہ چھوڑنے کے بعداظہرعلی کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پرغورشروع کردیا گیا، وکٹ کیپر محمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ حکام اظہرعلی کی طرز قیادت سے خوش نہیں، اظہرعلی آئندہ دس سے پندرہ روزمیں بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے، اظہرعلی کودورہ نیوزی لینڈ سے قبل ٹیم کی قیادت سے الگ کئے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا معاملہ تیزی پکڑنے لگا ، بورڈ حکام نے بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی ۔
ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر غور وفکر جاری جبکہ بورڈ کے اعلی حکام اظہر علی کی طرز قیادت سے خوش نہیں جس پر اظہر علی آئندہ دس سے پندرہ روز میں بورڈ کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
اظہر علی کو دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ٹیم کی قیادت سے الگ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے چندروز قبل مصباح الحق نے دوہری ز مہ د اری کی وجہ سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کی بدولت قومی ٹیم میں تبدیلیاں رونما ہو نے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer