قومی کرکٹرز کی کورونا رپورٹس آگئیں

قومی کرکٹرز کی کورونا رپورٹس آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کی رپورٹس آگئی ہیں۔


اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے، جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں میں ایک ساتھ بیٹھ کر  ناشتہ کرنے کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

 
 
قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے آج بروز جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے 30 اکتوبر کو پہلے ایک روزہ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، راشد ریاض فورتھ امپائر اور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ، احسن رضا تھرڈ، شوزب رضا فورتھ امپائراور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔

تیسرے ایک روزہ میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، احسن رضا تھرڈ امپائر، آصف یعقوب فورتھ امپائر اور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔ سات نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آئی سی سی کے کویڈ قواعد وضوابط کے مطابق میچز میں تمام میچ آفیشلز مقامی ہوں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer