دانش افضال ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات، نوٹیفکیشن جاری

 دانش افضال ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکومت پنجاب نے دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نئے ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا، دانش افضال اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب کے سٹاف آفیسر کی حیثیت سے کام کررہے تھے، وہ ڈی ایم جی کے 35 ویں کامن سے ہیں اور گریڈ 19 آفیسر ہیں۔

  ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے، صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہوگی، ڈینگی کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کی بہتری کیلئے بھی کام کروں گا جبکہ قبضہ گروپ کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer