نواز شریف کی طبیعت بہتر، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

نواز شریف کی طبیعت بہتر، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری، 4 میگا یونٹ لگانے کے بعد ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار دو ہزار سے 25 ہزار تک پہنچ گئی، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ کی تشخیص کیلئے مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ رات سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، خون کے نمونوں کی رپورٹ کے مطابق میگا یونٹ لگانے کے بعد ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار دو ہزار سے 25 ہزار ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  کی لیب رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حالت مزید بگڑ گئی تھی، رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار سے کم ہو کر 10 ہزار رہ گئے جبکہ نواز شریف کو ڈینگی بخار لاحق نہیں ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کےعلاج کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، جس میں پرنسپل ڈاکٹر  محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد چیمہ پروفیسر ڈاکٹر محمدعارف ندیم، فائزہ بشیر، خدیجہ عرفان اور  ثوبیہ قاضی شامل ہیںَ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کیوں نیچے آرہے ہیں، وجہ تلاش کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ نے میاں محمد نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ کی تشخیص کیلئے بو میرو سپریشن، آٹو امیون ڈیزیز یا وائرل انفکشن کی کسی قسم کا پتہ چلانے کیلئے مزید ٹیسٹوں کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تھی،جس کے بعد انہیں نیب ہیڈکوارٹرزسے سروسزہسپتال منتقل کردیاگیا،  جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ، ان کے دل ،جگرسمیت مختلف ٹیسٹ  بھی کرائے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer