خصوصی افراد کے حقوق کسی بھی طرح عام شہری سے کم نہیں: گورنر پنجاب

خصوصی افراد کے حقوق کسی بھی طرح عام شہری سے کم نہیں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ’’انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے‘‘ کے سلسلے میں عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ کی تقریب میں شرکت، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کی بحالی اور مفید شہری بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے حقوق کسی بھی طرح عام شہری سے کم نہیں، خصوصی افراد کی تربیت کرنے والے اساتذہ کرام اور مخیر حضرات ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

  گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی مشکلات سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا، حکومت پنجاب خصوصی افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ انسٹی ٹیوٹ کے بچوں کو گورنر ہاؤس سیر کی دعوت دی، گورنرپنجاب نے مختلف کلاس رومز کا وزٹ بھی کیا اور بچوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم بھی موجود تھے۔