حسن علی: تین رکنی چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، تاجروں اورصنعت کاروں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق چینی وفد سے ہونے والی ملاقات میں راجہ حسن اختر، رحمت اللہ جاوید، شیخ خرم آفتاب، فیصل محمود، شیخ اکرم، محمد حسنین، نعمان خان، سید ریحان شاہ، محمد دانش، عثمان علی، محمد یاسین سمیت دیگرموجود تھے۔ اس موقع پرباہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وفد کے سربراہ چائین لیشنگ کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے تاجروں اورسرمایہ کاروں کومزید قریب آنا ہوگا اوراس سلسلے میں اس طرح کی ملاقاتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔