گورنمنٹ ڈسپنسری نشیوں کی آماجگاہ بن گئی

گورنمنٹ ڈسپنسری نشیوں کی آماجگاہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: بادامی باغ سبزی منڈی میں گورنمنٹ ڈسپنسری نشیوں کی آماجگاہ بن گئی، نہ ڈاکٹرموجود نہ سٹاف، گورنمٹ کی جانب سے دی گئی ڈسپنسری کے دو کمرے 12000  کرائے پر دے دیے۔

مزدور پریشان ہوکر رہ گئے، رات کے پہر ڈسپنری میں نازیبا حرکات ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے، منڈی کے صدر اور جنرل سیکڑری بے بس ہیں۔ حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی ڈسپنسری کا ایک حصہ 12000 کرایہ پر دے دیا جبکہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بادامی باغ  کے صدر حاجی محمد بشیر کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات درج کی ہیں مگر کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہے، دوسری جانب انجمن تاجران کا سیکرٹری جنرل صدام اطہر خان کا کہنا ہے کہ رات کے پہر میں نازیبا حرکات کی شکایات موصول ہوئی مگر متعلقہ ادارے کوئی بھی سننے کو تیار نہیں ہے۔

بادامی باغ سبزی منڈی کے مزدوروں نےمطالبہ کیا ہے کہ ڈسپنسری کے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer