"تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھو چکی ہے"

 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مقبولیت کھو نہیں رہی بلکہ کھو چکی ہے،قانون کے ادارے سب کو یکساں انصاف مہیا کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق غداری کیس میں پیشی پر آئےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کامیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی شخص اتنا عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جتنا میاں نواز شریف ہو چکے ہیں، سوا سو سے زائد مرتبہ وہ عدالت حاضر ہو چکے ہیں، اداروں کا احترام سب پر لازم وملزم ہوتا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مقبولیت کھو چکی ہے موجودہ حکومت نےعوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اقدام بالکل غلط ہے، اس کا افراط زر پر گہرا اثر مرتب ہوگا حکومت اس کوختم کرے، یہ حکومت فیصلے پہلے کرتی ہے اور سوچتی بعد میں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرعدم اعتماد کیلئےعوامی مزاج دیکھ کرفیصلہ کریں گے، عدم اعتمادکےلئےاپوزیشن جماعتوں سےمشاورت بھی ضروری ہوتی ہے جو فیصلہ ہوگا ملکی حالات کا جائزہ اور عوام کا خیال رکھا جائے گا، قانون کے ادارے سب کو یکساں انصاف مہیا کرتے ہیں، نیب کے بھی بے شمار کیسز اس ملک میں چل رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں میرا نہیں خٰیال کہ کوئی شخص اتنی بار عدالتوں میں پیش ہوا ہےجتنی مرتبہ میاں نواز شریف ہوئے ہیں، ہر آدمی سوال کرتا ہے کہ ان کی ہر روز پیشی کیوں ہورہی ہے؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer