ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف بھارتی پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار  37 سالہ ہرمن سدھو  ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، حادثہ پٹیالہ-منسا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں وہ کام سے گھر واپس جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھی کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور شناخت کے قابل بھی نہ رہی۔ ہرمن سدھو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہرمن سدھو  بھارتی پنجاب کے گھروں میں ایک جانی پہچانی آواز تھے۔ ایک دیہاتی لڑکے سے لے کر پورے پنجاب میں مشہور گلوکار بننے تک ان کا سفر نہایت متاثرکن تھا۔

گلوکار کی اچانک موت نے مداحوں، ساتھی فنکاروں کو  صدمے میں مبتلا کر دیا، 

ہرمن سدھو کو شہرت ملی ان کے سپر ہٹ گانے ’Paper Ya Pyar‘ سے، جو انہوں نے مشہور گلوکارہ مس پوجا کے ساتھ گایا تھا، اسی گانے نے انہیں مین اسٹریم موسیقی میں جگہ دلائی اور ان کے کیریئر کے بڑے دروازے کھول دیے۔

ہرمن سدھو کی کم عمری میں موت نے فنکار برادری کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت محنتی تھے اور اپنے کیریئر کے بہترین دور میں تھے۔

ہرمن سدھو کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، مداح اور ساتھی فنکاروں کا کہنا تھا کہ ’پنجاب نے صرف ایک گلوکار نہیں، بلکہ اپنی دھرتی کی خوشبو رکھنے والی آواز کھو دی ہے۔‘