ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق اراکین اسمبلی احمدخان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف درخواستیں، سماعت 26 نومبر کو ہوگی

سابق اراکین اسمبلی احمدخان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف درخواستیں، سماعت 26 نومبر کو ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سابق اراکین اسمبلی احمدخان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ میں 26 نومبر کو سماعت ہوگی ، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔سابق اراکین اسمبلی احمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ اپیل گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی نااہلی غیر قانونی ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان پیش ہوں گے۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer