ملک اشرف : سقراط امان رانا کی محکمانہ ترقی نہ ملنے کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست 24 نومبر کوسماعت کیلئے مقرر، جسٹس مزمل اختر شبیر درخواست پر سماعت کریں گے ۔عدالت نےوفاقی حکومت اور سینٹرل سلیکشن بورڈ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
درخواست گزار جو پاکستان فیڈرل ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 19 کے افسر ہیں، نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نظرانداز کرتے ہوئے ان کے جونیئر افسر کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی، جبکہ ان کیخلاف کوئی شکایت یا ریکارڈ پر مسئلہ موجود نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس وقت انہیں عارضی طور پر گریڈ 22 کے عہدے پر سی ای او سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے، مگر اس کے باوجود انہیں گریڈ 20 میں باقاعدہ ترقی نہیں دی جا رہی اور صرف عارضی چارج پر رکھا گیا ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App