ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم نے لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی

عاطف اسلم نے لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے خود پر انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اس تاثر پر کھل کر بات کی کہ وہ انٹرویوز میں آنے کے لیے مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔

گلوکار نے بڑے صاف لفظوں میں کہا ’میں جانتا ہوں کہ مجھے ہر شو میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ میں بھاری رقم مانگتا ہوں، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مجھے اپنے شو میں بلانا چاہتا ہے اور شاید دنیا کو بھی یہ بتانا چاہتا ہے۔ اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے۔ کبھی مصروفیات کی وجہ سے نہیں جا پاتا، مگر پھر بھی طرح طرح کی باتیں سننی پڑتی ہیں۔ میں اس پر معذرت خواہ نہیں ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نےاس انڈسٹری میں ایک طویل عرصہ گذارا ہے اور میں اندر تک سب کو جانتا ہوں۔ میں نے لوگوں کے رویے بدلتے دیکھے ہیں۔ وہ اچھے صرف تب تک ہوتے ہیں جب تک ان کا شو مکمل نہ ہو جائے۔ اسے ہر بار تکبر کا نام نہیں دیا جا سکتا اور تکبر انسان پر جچتا بھی نہیں۔‘

عاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے بہت کم عمری میں وہ کچھ حاصل کیا جس کے لیے لوگ پوری زندگی محنت کرتے ہیں۔ ’ میں نے 18 سال کی عمر میں دنیا جیتنا سیکھ لیا تھا اور میں نے جیت بھی لیا۔ اُس وقت خواہشات مختلف ہوتی ہیں۔ بڑے شہروں میں پرفارمنس، ریکارڈ سیل، شہرت مجھے یہ سب ملا۔ لیکن پھر ایک وقت آتا ہے جب لگتا ہے کہ یہ سب کافی نہیں۔ انسان میں آگے بڑھنے کی بھوک رہتی ہے، مگر مقصد صرف دوڑ میں رہنا نہیں بلکہ اپنی کامیابی سے لطف اندوز ہونا بھی ہوتا ہے۔‘