ویب ڈیسک:پشاور میں تھانہ انقلاب کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنا دلہے کو مہنگا پڑ گیا اور پولیس نے انہیں حوالات کی سیر کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں شادی میں دوستوں کی مستی ولہے پر بھاری پڑ گئی اور پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے دلہے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پشاور، مردان اور چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کی پاداش پر17 دلہے گرفتار ہوئے ہیں۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہے اور اسحلہ کلچر کے خاتمے کے لیے ہوائی فائرنگ کو پہلے ختم کرنا ہوگا۔