ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ 

ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا، حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں۔ 
ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کے سربراہ مقرر کردیے گئے، جبکہ مصدق ذوالقرنین ، فواد انور ، شاہد صورتی ٹیکسٹائل ایڈوائزی کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے، اس کے علاوہ میاں احسن ، یعقوب احمد ، عامر فیاض ، شاہد عبداللہ کو بھی رکن مقرر کردیا گیا۔ شہزاد ملک ، وحید احمد ، خلیل ستار نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے، جبکہ ذوالفقار ملک ، سلمان حنیف عدنان ہیرانی اور زبیر طفیل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری تجارت ، خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے۔ چیف سیکریٹریز ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے ۔