ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

 انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 287.25 روپے سے کم ہوکر 286.50 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 311 روپے، امارتی درہم 78.30 روپے اور سعودی ریال 76.30 روپے پر برقرار رہا، جبکہ برطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی سے 357 روپے کا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 285.79 روپے سے کم ہوکر 285.13 روپے پر بند ہوا۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے طے ہونے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ،  5 کاروباری روز میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 1 پیسے سستا ہوچکا ہے۔